ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

این 240 میں ضمنی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے اہم ہدایات جاری

کراچی:این 240 میں ضمنی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اہم ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق این 240 میں کل 309 پولنگ اسٹیشنز کا قیام کیا گیا ہے جنہیں پہلے ہی حساس قرار دے دیا گیا ہے۔

پولنگ اسٹیشنز میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے 203 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے سندھ حکومت کو مراسلہ بھی بھیج دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کے الیکٹرک کو انتخابات کے دوران لوڈ شیڈینگ نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔الیکشن کمیشن سندھ نے کہا ہے کہ این اے 240 میں 16 جون کو ضمنی انتخاب ہے تاہم 15 سے 17 جون تک لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل این اے 240 میں ضمنی انتخابات کے لئے قائم کیے جانے والے پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 309 ہے جن میں سے ایک بھی اسٹیشن نارمل نہیں ہے۔

این اے 240 میں 203 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 106 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ریٹرننگ افسر عبدالرزاق کی جانب سے پولنگ اسکیم جاری کردی گئی ہے جس میں 5 لاکھ 29 ہزار 855 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔پولنگ کے لیے 100 مرد ، 99 خواتین اور 110 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں