ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت پاکستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کل کابل میں ہوں گے

حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذکرات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق قبائلی علاقوں اور ملاکنڈ ڈویژن کے مشران پر مشتمل جرگہ کل اسلام آباد سے کابل جائے گا۔
حتمی مرحلے سے پہلے کالعدم تحریک طالبان نے حکومت کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کردی ہے۔ تحریک کی جانب سے باقاعدہ طور پر اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قبائلی جرگہ کالعدم تحریک کے ساتھ فریقین کی شرائط پر مذاکرات کرے گا۔ مذکرات میں آمارات اسلامی کے حکام بھی شریک ہوں گے۔
مذاکرات فاٹا انضمام کے خاتمے، جنگجووں کی مسلح واپسی اور ان پر قائم مقدمات واپس لینے کے امور پر ہوں گے۔ قبائلی جرگہ حکومتی شرائط سے بھی کالعدم تحریک کو آگاہ کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں