ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جارحیت کا شکار معصوم بچوں کا عالمی دن 4 جون کومنایا جائے گا  

دنیا بھر میں جارحیت کا شکار معصوم بچوں کا عالمی دن 4 جون کومنایا جائے گا  اس دن کے منانے کا مقصد جسمانی و دماغی تشدد کا ہونیو الے اور بے گھر بچوں کی تکالیف کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے-

اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں بچوں کے حقوق کیلئے سرگرم سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مقررین بچوں کے حقوق کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔ایک غیر سرکاری رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں ہر دس میں سے ایک بچہ جارحیت کا شکار ہے۔

ملک بھر میں آٹھ لاکھ سے زائد بچے جبری مشقت پر مجبور ہیں دو کروڑ بیس لاکھ بچے تعلیم سے یکسر محروم ہیںجبکہ بچوں پر جنسی تشدد،جبری مشقت اور بھیک منگوانے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں