ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران نیازی کا بیان قوم کی تذلیل ہے، مولانا فضل الرحمن

 اسلام آباد :پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے بارے میں عمران نیازی کا غیر ذمہ دارانہ بیان پوری قوم کی تذلیل ہے، پاکستان کی سلامتی اور قومی وحدت کا تحفظ صرف ریاست نہیں بلکہ پوری قوم کی یکساں ذمہ داری ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے    کہا کہ یہ بہادر قوم عمران نیازی سے پوچھے گی کہ ملکی سلامتی کے بارے میں ان کے مایوس کن خیالات کس کا ایجنڈا ہیں؟ عمران نیازی کا ملک کے تین ٹکڑے اور ایٹمی اثاثوں کے بارے میں بیان دراصل عالمی قوتوں کے عزائم کی نمائندگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ نیازی مایوسی کے عالم میں قوم کو اجتماعی خود کشی کی ترغیب دے رہا ہے، عمران نیازی قوم کے حوصلے توڑ کے شکست سے قبل انہیں شکست کے احساس میں مبتلا کرنا چاہتا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی قوم کو بتا دیا تھا، عمران کو ملکی معیشت تباہ کرنے کے لئے عالمی یہودی لابی اقتدار میں لائی، اٹیمی قوت کے حامل ملک کو صرف دیوالیہ کر کے ہی مسخر کیا جا سکتا ہے، عمران نیازی نوجوان نسل کے دل و دماغ میں ملک  کے خلاف نفرت کے بیج رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اقتدار سے محرومی کے غم نے عمران کو پاگل کر دیا وہ نفرت و عداوت میں پستی کی آخری حد تک گر گئے ہیں، عمران نیازی افغانستان میں شکست کھانے والی عالمی قوتوں کو ملک کے خلاف اکسا رہے ہیں، قوم اس قماش کے گمراہ لوگوں کو پہچان چکی ہے، ان کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری باشعور قوم مملکت کی سلامتی اور ایٹمی اثاثوں کا دفاع کر سکتی ہے، محب الوطن قوتیں ملکی سلامتی کے خلاف اٹھنے والے ہاتھ کاٹ ڈالیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں