کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکمران اپنے خرچے کم کرنے کے بجائے عوام پر مہنگائی وٹیکسزکے ڈرون حملے کر رہے ہیں مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی بھرپور احتجاج کریگی۔عوام کے ہر پریشانی دکھ دردومسائل پر آوازاُٹھانے والی پارٹی حقیقی اپوزیشن جماعت اسلامی ہے۔
بدعنوانی ،آئی ایم ایف غلامی کی وجہ سے ایک ہفتے کے اندر ساٹھ روپے پٹرولیم بدترین ظلم ہے ۔پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے خوردنی اشیاءکی قیمتوںمیں بھی ہوجاتاہے جس سے سب سے زیادہ غریب وکم آمدنی والے غریب طبقے متاثرہوتے ہیں ۔سرکاری اشرافیہ واسٹبلشمنٹ پر مفت پٹرول بند کیا جائے تولاکھوں تنخواہ لینے والوں کی طرف سے بھی چیخنے ،چیلانے کی آوازیں آجائیگی ۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی غفلت ،کوتاہی، مسائل حل کرنے سے روگردانی کی وجہ سے بلوچستان کے عوام پریشان ہیں ۔حکومت واپوزیشن اور بااختیار طبقات مسائل کے ذمہ دارہیں ۔غربت بے روزگاری سے نجات ،ترقی وخوشحالی کیلئے بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ کرنے اوردیانت دار لوگوں کو آگے لانے ہوں گے۔
بلوچستان کے سلگتے مسائل وعوام کی پریشانیوں پر حکومت واپوزیشن اوربااختیارطبقات کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے ۔اس حکومت میں بھی حکومت واپوزیشن عوام کے بجائے ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ منشیات کے خاتمے ،اسلامی حکومت کے قیام ،بدعنوانی بے روزگاری کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی حقوق کے حصول کی تحریکیں چلارہی ہے ملک بھر اور بلوچستان میں حقوق کے حصول ،حکمرانوں کی غفلت وکوتاہی ،مسائل کو حل کرنے کی راہ ہموار کرنے کیلئے جماعت اسلامی کا عوامی احتجاج جاری ہے پٹرولیم مصنوعات ،خوردنی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کی لوٹ مار کے خلاف جماعت اسلامی احتجاج جاری رکھیے گی عوام الناس جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ وعدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائے۔