ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور چلڈرن ہسپتال میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، او پی ڈی بند

لاہور: لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں لگی آگ پرقابونہ پایا جا سکا، ریسکیو کی 7 گاڑیاں آگ پرقابو پانے کی کارروائی میں حصہ لیا، ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے لیے کرین کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ کے باعث تاحال کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، راستہ کم ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، میڈیکل سٹور میں موجود کروڑوں روپے کی ادویات جل گئیں، ہسپتال کا تیسرا فلور مکمل طور پر میڈیسن سٹور کے طور پر استعمال ہو رہا تھا،چلڈرن ہسپتال میں ہفتہ کو ہونے والے آپریشنز منسوخ کردیئے گئے۔

زرائع کے مطابق آگ کے باعث اوپی ڈی بھی بند کردی گئی، مریض اور ان کے لواحقین ایمرجنسی کے باہر موجود رہے،دوسری جانب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے چلڈرن ہسپتال کے میڈیکل سٹور میں آتشزدگی کے واقعہ کو نوٹس لے لیا اور انکوائری کا حکم دے دیا۔

حمزہ شہباز نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ آتشزدگی کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے، واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جائے اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں