ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈنمارک میں 1.7 ارب ڈالرز ٹیکس فراڈ کرنے والے سنجے شاہ دبئی میں گرفتار

کوپن ہیگن: ڈنمارک میں ٹیکس فراڈ کرنے والے سنجے شاہ کو پولیس نے دبئی میں گرفتار کرلیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ سنجے شاہ نے ڈنمارک میں 1.7 ارب ڈالرز کا ٹیکس فراڈ کیا، ان کی گرفتاری متحدہ عرب امارات اور ڈنمارک میں ملزمان حوالگی معاہدے کے بعد ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ سنجے شاہ 52 سالہ برطانوی شہری ہیں، ان کو جلد ڈنمارک حکومت کے حوالے کردیا جائے گا۔اس حوالے سے پولیس نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک کی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ ملزم سنجے شاہ فراڈ کرنے کے بعد ملک سے فرار ہو گیا تھا وہ 7 سال سے ڈینش عدالت کو مطلوب تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں