ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈان میں 3 جون 2019 کے واقعات کی یاد میں ملک گیر احتجاجی مظاہرے

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں 3 جون کو ہونے والے واقعات کی سالانہ یاد  کے موقع پر مارچ کرنے والوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک مظاہرین کو سینے میں گولی لگی جو جان کی بازی ہار گیا۔

سوڈان میں 3 جون 2019 کو سویلین حکومت کی منتقلی کا مطالبہ  کرنے والے  احتجاجی مظاہروں  میں مداخلت کے نتیجے میں درجنوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے  اب ملک کے مختلف شہروں میں ان واقعات کی برسی کے موقع پر مظاہرے کیے گئے ۔

آج سے 3 سال قبل ہونے والے دھرنے میں جانیں گنوانے والوں کی یاد میں اور  سول جمہوریہ انتظامیہ کے لیے  بحری، عمدرمان، نیالہ، میدینی، عتبیرہ اور گدریف شہروں کے ساتھ ساتھ دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکلے۔

خرطوم میں، پولیس نے صدارتی محل، آرمی ہیڈکوارٹر کی طرف جانے والی سڑکوں کو  کنکریٹ کی رکاوٹیں اور خاردار تاروں سے اور دارالحکومت کو دوسرے علاقوں سے ملانے والے کئی پلوں کو کنٹینرز سے بند کر دیا۔

3 جون کے واقعات میں مرنے والوں کی تصویروں کی ہمراہی میں ہونے والے مظاہروں میں فوج مخالف نعرے بازی کی گئی۔

سوڈان کی سینٹرل ڈاکٹرز کمیٹی کے بیان کے مطابق، خرطوم کے جنوب میں صحافہ ضلع میں 3 جون کو ہونے والے واقعات کی برسی کے موقع پر مظاہرین پر پولیس نے گولی چلائی، جس دوران ایک شخص جان بحق ہو گیا۔

یاد رہے کہ 11 اپریل 2019 کو سوڈان کے صدر عمر البشیر کی معزولی کے بعد ملک کو سیاسی بحران میں گھسیٹا گیا۔

حزب اختلاف کے مظاہرین نے خرطوم میں آرمی ہیڈکوارٹر کے سامنے پہرہ دینا شروع کر دیا، اور شہری حکومت کی منتقلی کا مطالبہ کیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں