ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوات کے مختلف مقامات پر پہاڑی جنگلات میں آتشزدگی

سوات: چوبیس گھنٹے میں سوات کے مختلف مقامات پر پہاڑی جنگلات میں آگ لگ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آگ لگنے والے علاقوں میں پٹھانے، رحیم آباد، کوزہ بانڈی سیگرام، چار باغ، شانگلہ اور بریکوٹ ابوہا شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بریکوٹ کے علاقے ابوہا میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ سیگرام پٹھانے اور چارباغ کے پہاڑی علاقے بدستور آگ کی لپیٹ میں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، پولیس اور مقامی آگ بجھانے میں مصروف ہے ، کئی مقامات پر آگ کو قابو میں کرلیا گیا ہے لیکن ابھی تک مکمل آگ نہیں بجھائی جاسکی، شدید گرمی اور خشک موسم کی وجہ سے آگ مزید شدت اختیار کررہی ہے۔

واضح رہے کہ آگ لگنے کی تاحال وجوہات معلوم نہ ہوسکی ہے تاہم مقامی لوگوں نے انتطامیہ اور اعلی حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں