ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

شہر اور گردونواح میں ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، مسلح ڈاکوﺅں نے پنجاب میڈیکل کالج کے باہرشہری سے 9لاکھ کی نقدی‘کار چھین لی، ۔

جبکہ ڈاکوﺅں نے مزاحمت پرخاتون کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے مکمل طور فیصل آباد میں چور ڈاکو بے قابو‘مزید80سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان‘سرراہ ڈاکوﺅں نے نہتے شہریوں سے بھاری مالیت کی نقدی قیمتی سامان لوٹ لیا‘آن لائن کے مطابق زین حبیب چیک کیش کروانے کے لئے PMCکے سامنے واقع حبیب میٹروبنک سرگودھا روڈ برانچ میں آیا جہاں پر بنک منیجر نے بلاوجہ چیک کے بدلے کیش دینے میں تاخیر کی اسی دوران ایک نامعلوم شخص بھی بنک میں آیا ۔

جس کے بعد اسے 9لاکھ کیش دے دیاگیا کیش لےکر وہ اپنی گاڑی نمبری 904ایل ای ڈی کرولا میں بیٹھ گیا اس دوران 3نامعلوم موٹرسائیکل سوارڈاکوﺅں نے روک لیا اور گن پوائنٹ پرکیش حوالے کرنےکا کہا انکار کرنے پر مسلح ڈاکوﺅں نے سرعام اسلحہ کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے کار سے باہر نکالا اور گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔

بعدازاں متاثرہ شہری نے گاڑی میں لگے ٹریکٹر کمپنی کو گاڑی بند کرنے کا کہا ٹریکٹر کے ذریعے گاڑی بند ہونے پر ملزمان مذکورہ کارڈائیوروڈ نزد پنچ پلیاں کے قریب چھوڑکر کار میں موجود 9لاکھ کی نقدی لیکرفرار ہوگئے مذکورہ شہری نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ بنک منیجر اورکشیئرنے ڈاکوﺅں کیساتھ سازباز کرکے واردات کروائی ہے سول لائن پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ۔

ڈاکوﺅں کے گروہ کی تلاش شروع کردی۔ سرگودھا روڈ پر اسلامیہ کالج کے قریب ڈاکوشیخ بابر سے 10ہزار کی نقدی وموبائل فون چھین کر لے گئے‘279ر۔ب خورد سے شرافت اقبال سے 30ہزار کی نقدی چھین لی گئی‘ملن سوپ فیکٹری کے قریب سید کاشف سے 29ہزار کی نقدی‘لیپ ٹاپ چھین لیاگیا‘۔

گھونہ روڈ پر ایوب کی موٹرسائیکل موبائل فون چھین لیاگیا‘سمن آباد میں ناصر محمود کا موبائل فون چھین لیاگیا‘88گ ب میں طارق پرویز کی موٹرسائیکل‘نقدی وموبائل فون چھین لیاگیا‘215ر۔ ب میں عتیق کی موٹرسائیکل ‘نقدی ڈیڑھ لاکھ چھین لی گئی‘76ج ب میں صدام سے نقدی وغیرہ لوٹ لی گئی‘69ج ب میں فیصل کو لوٹ لیاگیا‘374گ ب میں علی رضا کے دوموبائل فون ‘نقدی چھین لی گئی۔

‘581گ ب میں صدی احمد سے نقدی 11ہزار وموبائل فون لوٹ لیاگیا‘53گ ب میں احمد رضا کی موٹرسائیکل چھین لی گئی‘109ر۔ب میں شہباز کی موٹرسائیکل چھین لی گئی‘72ر۔ب میں فیصل کی موٹرسائیکل نقدی وموبائل فون چھین لیاگیا‘445گ ب میں طارق محمود کی نقدی وموبائل فون لوٹ لیاگیا‘۔

زرعی یونیورسٹی کے قریب حمزہ کی موٹرسائیکل چور لے اڑے‘پینم ہسپتال سے ہارون علی‘سول ہسپتال سے نعمان‘ کوتوالی روڈ سے عمران‘ضلع کچہری سے ناصر‘جج والا سے منور حسین‘علی ہاﺅسنگ کالونی سے شفیق کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور لے کر رفوچکر ہوگئے۔

افغان آباد نمبر1میں الیاس کی کار چور لے اڑے‘کشمیر روڈ پر محمد سہیل کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی‘خواجہ اسلام روڈ پر محمد سلیم کے گھر سے چور نقدی‘قیمتی سامان لے گئے‘ماڈل سٹی نمبر1میں اعجاز کا الیکٹرک وائزلک کا سامان چوری ہوگیا‘کوہ نورفلیٹس سے ذکریا کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی‘۔

حسن پورہ میں ذیشان سے 5لاکھ کی نقدی چوری ہوگئی‘سوساں روڈ پرطارق علی کے پکوان سنٹر سے لاکھوں مالیت کے چاول وغیرہ چوری ہوگئے‘جھنگ روڈ پر قبرستان کے باہر سے کاشف کی ون ٹو فائیو موٹرسائیکل نامعلوم چور لے کر فرار ہوگئے‘۔

گلستان کالونی میں چور بجلی کا میٹرلے اڑے‘بولیدی جھگی سے مدثر کی موٹرسائیکل چور لے گئے‘پہاڑی گراﺅنڈ میں ساجد کی گاڑی چور لے گئے‘المعصوم ٹاﺅن میں حمزہ کا دو لاکھ مالیت کا موبائل فون چوری ہوگیا‘۔

علامہ اقبال کالونی میں چور شفیق کا پالتو کتا لے اڑے‘سمن آباد میں ناصر محمود کا موبائل فون نقدی چھین لی گئی‘سمن آباد میں چور احمد کا قیمتی سامان لے اڑے‘88گ ب میں طارق پرویز کی موٹرسائیکل نقدی چھین لی گئی‘88گ ب میں محمد آصف کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی‘رفا یونیورسٹی سے داﺅد یٰسین کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔

‘209ر۔ ب میں عمر جاویدکی موٹرسائیکل چور لے اڑے‘27ج ب میں چور عنایت کا ٹرانسفارمر لے گئے‘ 31ج ب میں کاشف کی بھیڑیں چوری ہوگئیں‘84ج ب میں رمضان لٹ گیا‘66 ج ب میں کلیم کا قیمتی سامان چور لے اڑے‘اسلام پورہ میں شوکت کا رکشہ چوری ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں