ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دعا منگی اور بسمہ کیس : مفرور ذوہیب قریشی زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: دعامنگی اور بسمہ کیس میں مفرور ملزم ذوہیب قریشی کومقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاہے، ملزم زوہیب قریشی رواں سال جنوری میںعدالت سے جیل واپسی پر شاپنگ سینٹر سے فرار ہو گیا جس کا وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لیا تھا،، ملزم اغوابرائے تاوان اور دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سندھ کے ضلع کندھ کوٹ سے دعامنگی اور بسمہ کیس میں مطلوب ملزم زوہیب قریشی کومقابلے کے بعدزخمی حالت میں گرفتار کرلیاہے۔ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ کندھ کوٹ میں ایس ای او کرمپور پولیس ٹیم کے ہمراہ گشت پر تھے جب انھوں نے ایک گاڑی کو روکنے کے لیے اشارہ کیا۔کرمپور کے لنک روڈ پر گاڑی کوروکنے کے اشارے پر پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب ملزم ذوہیب قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی پولیس نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے گاڑی، 6 موبائل فون اور 5 وائی فائی ڈیوائس برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس حکام  کے مطابق ملزم بلوچستان سے گاڑی چوری کرکے فرار ہوا تھا۔پولیس ناکہ بندی کرکے مین ہائی وے پر کھڑی تھی کہ ملزم نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔گرفتار ملزم زوہیب قریشی کے خلاف گاڑی چوری کے 18 مقدمات درج ہیں، پولیس کی جانب سے ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ملزم کے جرائم سے متعلق پولیس نے بتایا کہ زوہیب قریشی نے چند ماہ قبل پلیجو نامی شخص کواغوا کیا تھا۔کراچی میں اے ٹی سی(ٹو)کی عدالت میں ڈیفنس کے رہائشی کے اغوا کا کیس بھی زیرِسماعت ہے۔

اس کے علاوہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فیضان نامی شخص کو 2015 میں گاڑی سمیت ٹنڈو جام سے اغوا کیا تھا۔ ملزم نے اپنے دوستوں کے ہمراہ 2019 میں بسمہ نامی عورت کو گاڑی سمیت اغوا کرکے6 دن قید میں رکھا اور 1 کروڑ 75 لاکھ روپے تاوان لے کر رہا کیا۔ ملزم دعا منگی کیس کا مرکزی ملزم ہے جس میں اس نے 25 لاکھ روپے تاوان کیلیے اغوا کیا تھا۔واضح رہے کہ ملزم زوہیب قریشی کو رواںسال جنوری میں سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا اورعدالت سے واپسی پرملزم کو شاپنگ کے لیے طارق روڈ کے شاپنگ مال لیجایا گیا جہاں سے وہ پولیس اہلکاروں کو چکمہ دے کر رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں