ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ممبر قومی اسمبلی محمد جنید انوار چوہدری وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

قومی اسمبلی کے رکن محمد جنید انوار چوہدری کو وزیر اعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی محمد جنید انوار کا عہدہ وزیر مملکت کا ہوگا، محمد جنید انوار چوہدری وزیراعظم شکایات سیل کے سربراہ ہوں گے۔

محمد جنید انوار چوہدری پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ہیں۔انکے علاوہ سینیٹر حافظ عبدالکریم، رومینہ خورشید عالم اور شیخ فیاض الدین کو بھی معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔ معاون خصوصی کے عہدے وزیر مملکت کے برابر ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں