اسلام آباد: پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر انتظام تمام کوچنگ سینٹروں میں جنوری 2022 سے مختلف کیمپ لگائے گئے ہیں جس میں ویٹ لفٹنگ ،تائیکوانڈو،پیرا ایتھلیٹکس اوراسکواش کے اسلام اباد اسپورٹس کمپلیکس میں اتھلیٹک،بیڈمنٹن، ہاکی،,کراٹے،سوئمنگ،ٹیبل ٹینس، اور ریسلنگ کے کیمپ لاہور میں لگائے گئے اور جوڈو کا کیمپ پشاور میں جبکہ والی بال کا کیمپ واہ کینٹ میں اور باکسنگ کا کیمپ راولپنڈی/ ایبٹ اباد میں لگے ہیں-
ان تمام کیمپوں میں 259 کھلاڑی اور کوچز موجود ہیں۔ ان میں کھلاڑی خواتین 52 ، کھلاڑی مرد 171 ہیں جبکہ خواتین کوچز 09 اور مرد کوچز 27ہیں یاد رہے کہ ان میں انٹرنیشنل کوچز بھی شامل ہیں کھلاڑیوں کو بھرپور ٹریننگ کروائی جا رہی ہے-
ان کے فوڈ( food )کا بھی بہترین انتظام کیا گیا ہے کھلاڑیوں کے لیے صبح شام کے ٹریننگ ٹائمنگ انٹرنیشنل طریقوں سے ترتیب دیے گئے ہیں تاکہ کہ آئندہ آنے والی کومن ویلتھ گیمز، اسلامی سولیڈرٹی گیمزاور ساؤتھ ایشین گیمز کے مقابلوں میں ہمارے تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان ان تمام کیمپوں کا ذاتی طور پر دورہ کرتے ہیں اور کھلاڑیوں سے ان کے معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ ان تمام کاوشوں کو پایا تکمیل پہنچانے میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ مسٹر احسان الرحمن مزاری کا بھرپور تعاون شامل ہیے۔