ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں 10 فیصد اضافہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

مشکل معاشی حالات میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کیلئے خوشخبری سامنے آگئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور اعلیٰ عدلیہ الاؤنس میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے یہ منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 205 کے تحت دی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق چیف جسٹس ہائی کورٹ تنخواہ اور دیگر مراعات ملاکر مجموعی طور پر 11 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کرتے ہیں جبکہ ہائی کورٹ کے دیگر ججز 10 لاکھ روپے سے زائد رقم لیتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں