نائب امیر جماعت اسلامی، صدر مجلس قائمہ سیاسی،قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت عمران خان کی بچھائی اقتصادی بارودی سرنگیں ہٹانے میں ناکام ہوگئی ،قومی بجٹ میں سودی معیشت کے خاتمہ اور اسلامی معاشی نظام کے نفاذ کا کوئی روڈ میپ نہیں۔
لیاقت بلوچ سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنمائوں حلیم عادل شیخ اور علیم عادل شیخ نے ملاقات کی، جامع مسجد مبارک اور کارکنان کی شب تربیت سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ اللہ کے احکامات سے انحراف کی وجہ سے امت انتشار کا شکار ہے اور اخلاقی، فکری اور بے راہ روی پر مبنی فساد پھیل گیا۔
بھارت میں انتہا پسند دہشت گرد حکمران جماعت نے پیغمبر اسلام کی توہین و تضحیک سے ثابت کیا ہے کہ بھارت حکمران جماعت کی راج دھانی اور خطہ کے امن کے لیے خطرناک ہوتا جارہا ہے،عالمی سطح پر مقدس ہستیوں، مقدسات مذاہب اور قرآن و رحمت اللعالمین کی توہین روکنے کے لیے موثرقانون سازی اور اس کا نفاذ ضروری ہے۔
انہوںنے کہاکہ مسلم حکمران صرف احتجاج اور تقاریر پر اکتفا نہ کریں پوری امت کے جذبات کی ترجمانی کریں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و ذکر ہمیشہ بلند ہوگا، شاتم اور گستاخ ہی رسوا ہونگے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ میاں شہباز سریف کی اتحادی حکومت عمران خان کی بچھائی اقتصادی بارودی سرنگیں ہٹانے میں ناکام ہوگئی ہے۔