ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار

کاہنہ میں واقعہ ایک نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں میں ملوث دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران پولیس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار کئے گئے زخمی ڈاکوئوں کی شناخت شاہ زیب کے نام سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق مسلح ڈاکو مذکورہ ہائوسنگ سوسائٹی میں لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ 15 پر کال موصول ہونے کے بعد پولیس نے ڈاکوئوں کا تعاقب کیا۔

جس پر مسلح ڈاکوئوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو کر گر پڑا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں