ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا قومی اسمبلی کو ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ

اسلام آ باد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی ڈیجیٹلازیشن سے ممبران اور اسٹاف کے استعداد کار میں اضافہ ہو گا، ڈیجیٹلائزیشن سے اسمبلی کی کاروائی مزید موثر اور نتیجہ خیز ہوگی، قومی اسمبلی میں گوگل آفس متعارف کرانے سے وہ جنوبی ایشیا کی پہلی پیپر لیس پارلیمنٹ بن جائے گی۔

راجہ پرویز اشرف  نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گوگل ماہرین کے وفد سے ملاقات کی،  جس کی سربراہی ٹیک ویلی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کر رہے تھے، ملاقات میں پارلیمنٹ کی ڈیجٹیلائزیش سے متعلق امور کو زیر غور لایا گیا۔

 اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائزیشن اور گوگل آفس پارلیمنٹ کے ماحول کو بدل دے گا، ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی خواہش رکھتا ہوں، انفارمیشن، ٹیکنالوجی نے دنیا کو ایک گلوبل ولیج بنا دیا، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے پارلیمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔

 راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سی ای او ٹیک ویلی کی شرکا کو بریفنگ دی۔ سی ای او ٹیک ویلی نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ جنوبی ایشیا کی پہلی پارلیمنٹ ہے جسے ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے، ٹیک ویلی پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے گوگل پارٹنر ہے، قومی اسمبلی کے مختلف دفاتر میں کام کرنے والے عملے کی ڈیجیٹلائزیشن کی تربیت کا انعقاد کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں