English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے نے مونس الہیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

القمر

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ۔شریک ملزمان مظہر بھٹی اور ربنواز بھٹی کو بھی زیر حراست لے لیا، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور ریجن نے منی لانڈرنگ کیس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شرو ع کردی ہے۔

ان پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر 20 ارب کے کیس میں ملوث تھے چوہدری مونس الہیٰ کا نام شوگر سکینڈل رپورٹ میں بھی آیا تھا۔ لیکن بعد میں اس کیس کو دبا دیا گیا تھا حکومت تبدیل ہوتے ہی ایف آئی اے نے دوبارہ سے مونس الہیٰ کے خلاف کیس کی تفتیش شروع کردی ہے اور ان کے شریک کار ملزمان مظہر بھٹی اور ربنواز بھٹی کو گرفتار کرلیا۔ جن کے بنک کے ذریعے ٹرانزیکشن ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے