English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

  آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے مزید مہنگائی ہو گی، عمران خان

القمر

 سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے مزید مہنگائی ہوگی، 30 سال تک ملک کو لوٹنے والوں کو امریکی سازش کے تحت ہم پر مسلط کیا گیا۔ راولپنڈی ایگزیکٹو کونسل کے ممبران کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا ملک اپنی حقیقی آزادی کیلئے بڑی اہم جدوجہد کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 30 سال تک ملک کو لوٹنے والوں کو امریکی سازش کے تحت ہم پر مسلط کیا گیا اور 2 ماہ میں انہوں نے ملک کا کیا حال کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے 3 سال مہنگائی کے نام پر مہنگائی مارچ کئے اور انہوں نے 2 مہینوں میں وہ تاریخی مہنگائی کی جو ہم نے ساڑھے 3 سال میں نہیں کی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو ہمارے کارکنان پر ظلم کیا گیا، ہمیں ہمارے پر امن احتجاج کے جمہوری حق سے روکنے کی کوشش کی گئی کیونکہ ان کو ڈر تھا کہ عوام سڑکوں پر نکل آئی تو ان کیلئے خطرہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 25 کو پر امن مارچ کیلئے تیاری کی تھی لیکن اندازہ نہیں تھا کہ حکومت جواب میں وہ سب کرے گی جو ہوا، نہ عورتوں کو دیکھا نہ بچوں کو ظلم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال میں کبھی قوم کو ایسے متحد نہیں دیکھا جیسے ان کے خلاف ہوئی ہے جس میں ملک کا مزدور اور کسان طبقہ ساتھ ہے اور گھر میں بیٹھی خواتین، نوجوان طلبا اور پروفیشنلز بھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بار کال دوں تو تیاری سے نکلنا ہے اور اس بار ڈور ٹو ڈور جائیں گھر جا جا کر بتائیں کہ یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔ عمران خان نے کہا کہ عوام مہنگائی کے سمندر میں ڈوب رہے ہیں اور وزیر خزانہ کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے مزید مہنگائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے