دوحہ: قطر رواں سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں 12 لاکھ شائقین کی میزبانی کرے گا اور ان کی ایک ہزار روایتی ٹینٹوں میں ان کو ٹھہرانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کی اعلیٰ انتظامی کمیٹی میں رہائش کے انتظامات کے ذمے دار عہدیدار عمر الجبر نے بتایا کہ شائقین کو خیموں میں ٹھہرانے کے اپشن کی ائندہ دو ہفتوں میں ازمائش شروع کردی جائے گی۔
انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ شائقین کو کیمپنگ کا مزہ دے گی ، ہم لوگوں کو روایتی بدوی انداز میں صحرا اور ٹینٹ کے تجربے سے لطف اندوز کرانا چاہتے ہیں، اس ٹینٹ میں پانی، بجلی اور باتھ روم کا انتظام بھی ہو گا البتہ شدید گرم موسم کے حامل اس ملک میں ٹینٹ میں ایئرکنڈیشنر کا کوئی انتظام نہ ہو گا۔
عالمی کپ رواں سال 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں منعقد ہو گا اور یہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ورلڈ کپ جون جولائی کے روایتی سیزن کے بجائے سردیوں کے موسم میں منعقد ہو رہا ہے۔

