ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہر آنےوالا اپنی ناکامی کا ملبہ سابق حکومت پر ڈال دیتا ہے، ایاز پلیجو

حیدرآباد: قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ حکمرانوں نے روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی کرکے غریب مزدور ہاری کسان کو تباہ کردیا ہے تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روز گاری سے پریشان لوگ خود کشیاں کررہے ہیں۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ہر آنے والا اپنی نااہلی اور ناکامی کا ملبہ سابقہ حکومت پر ڈال دیتا ہے، سندھ کا پانی بند کردیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے حکومت میں ہونے کے باوجوددریائے سندھ کا پانی چوری کیاجارہاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  تھل کینال سمیت دیگر کے ذریعے سندھ کو پانی سے محروم کیاجارہاہے لیکن اقتدار کے لالچ میں پی پی سندھ کے پانی پر بات کرنے کو تیار نہیں ہے ،پانی کی کمی کے باعث ایک جانب تو فصلیں تباہ ہورہی ہیں۔

ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بے روز گاری، پانی کی کمی نے پہلے ہی عوام کا جینا محال کیا ہوا ہے اور حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے غریب کا جنازہ نکال دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں