English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینیٹ اجلاس: سینیٹر مولانا عطا الرحمن  کے عمران خان پر الزمات

سینیٹ بجٹ اجلاس میں سینیٹر مولاناعطاالرحمن کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف الزمات لگانے پر پی ٹی آئی خواتین ارکان نے شدیداحتجا ج کرتے ہوئے کورم کی نشاندہی کردی کورم مکمل نہ ہونے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزامحمدآفریدی نے اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا۔سینیٹ اجلاس میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اوروزیر مملکت عائشہ غوث پاشا  چیئرمین کے سامنے  موبائل استعمال کرتے رہے۔

اپوزیشن سینیٹرز نے بجٹ کو کینڈی لینڈ بجٹ قراردیتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف کوخوش کرنے کے لیے مزید مہنگائی کی جارہی ہے۔حکومت ملک میں کرپشن کو حلال اور اداروں کو غیر فعال کررہی ہے ،18ویں ترمیم میں ملک کو 4حصوں میں تقسیم کردیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کو روز بیان دینے کی کیا ضرورت ہے؟ وہ قوم کوبتائیں ڈالر  اورسٹاک مارکیٹ  اوپر جا رہی ہے یا کہ نیچے جارہی ہے،فوج قابل احترام ہے آپ اس کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں  یہ ملک کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

حکومتی سینیٹر زنے اعتراف کیاہے کہ ملک میں عدم استحکام کی وجہ سے  پیٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ہم گداگر بن گئے ہیں جب ہمیں کوئی ملک قرض دیتاہے تو ہمیں خوشی ہوتی ہے۔آئی ایم ایف کے شرائط  غریبوں کے لیے تباہ کن ہوتے ہیں۔آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر ہے کہ ملک کی معیشت کو پائوں ہر کھڑا کیا جائے۔جمعرات کو سینیٹ  کااجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ  ہاو س میں ہوا۔بجٹ پر بحث کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہاکہ 75سال میں تمام تجربہ کئے۔

جس کی وجہ سے ملک پہلے سے زیادہ نیچے چلاگیا پاکستان ایک تجربہ گاہ ہے ۔پیٹرول کی قیمت میں اضافہ اس عدم استحکام کی کارستانی ہے ۔جب ہمیں کوئی ملک قرض دیتا ہے تو ہمیں خوشی ہوتی ہے کہاں ہے خوداری ۔ہم گداگر بن گئے ہیں ۔میں تاریخ بتا رہا ہوں پاکستان میں دوجماعتی نظام کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔

2018کے بعد 4سال تک انقلابی حکومت قائم رہی ۔ان کو ہروہ سہولت دی گئی جو کسی حکومت کو نہیں دی گئی۔  چار سال فصل نہیں اگی تو کہتے ہیں سازش ہوگئی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے عرفان صدیقی کومخاطب کرتے ہوئے  کہاکہ یہ بجٹ اجلاس ہے کنسپیری نہیں ہے یاد دلا رہاہوں کہ بجٹ پر بات کریں ۔عرفان صدیقی نے کہاکہ یہ بجٹ ہی کی بات ہے۔سازش ذولفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کے خلاف ہوئی ہے ۔جج اپنے حدود میں رہیں جس طرح وہ دیگر اداروں کو کہتے ہیں کہ اپنے حدود میں رہیں۔تعلیم کا بجٹ کم ہے اس میں اضافہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے