English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عامر لیاقت کی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

کراچی: الیکشن کمیشن نے عامر لیاقت کے انتقال کے بعد این اے 245 میں ان کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیاہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سید ندیم حیدر کو این اے 245 کے لیے ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 22 سے 24 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکیں گے جبکہ این اے 245 کراچی میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کا انتقال 9 جون کو ہوا، وہ پہلی بار ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔2018 میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے