English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت پنجاب نے 14 ڈی آئی جیز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیے

حکومت پنجاب نے 14 ڈی آئی جیز کےتبادلوں کےاحکامات جاری کردیے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سابق آئی جی اسلام آباد احسن یونس کو ڈی آئی جی،  آئی ٹی پنجاب پولیس تعینات کردیا گیا ہے جبکہ وقاص نذیر کو ڈی آئی جی آپریشنز  پنجاب،کاشف مشتاق کو ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ پروکیورمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر معین مسعود  ڈی آئی جی لاجسٹک، مقصود الحسن ڈی آئی جی کرائم برانچ، اقبال دارا کمانڈنٹ پولیس اسکول آف انٹیلی جنس، سرفراز فلکی ڈی آئی جی  پی ایچ پی تعینات کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آغایوسف کو ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، مرزا فاران بیگ کو ڈی آئی جی ایلیٹ ، طارق چوہان کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 2 تعینات کیا گیا ہے۔

فیصل علی راجہ کو ڈی آئی جی وی وی آئی پی سکیورٹی اسپیشل برانچ  تعینات کیا گیا ہے جبکہ امین بخاری، شارق جمال، منیر شیخ کو ایس اینڈ جی ڈی اے رپورٹ کرنے کا حکم  دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے