English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں مون سون رنگ جمانےکوتیار،بونداباندی کاآغاز

القمر

کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی کےبعدموسم خوشگوارہوگیا۔کراچی میں مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ بائیس جون کو رنگ جما سکتا ہے۔شہرمیں آئندہ چوبیس گھنٹے میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے اٹھارہ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔محکمہ موسمیات کےمطابق رات کے اوقات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ہفتہ اور اتوارکوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈہونےکاامکان ہے۔آئندہ دو روزکم سے کم درجہ حرارت 28ڈگر ی سینٹی گریڈرہنےکی توقع ہے۔شہرمیں جنوب مغرب سےہوائیں چلنےکاسلسلہ جاری ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے