الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی ازسرنو تصدیق کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں پر اعتراضات اور درستگی کی تاریخ 30 جون تک بڑھا دی گئی ہے جب کہ 9جولائی تک انتخابی فہرستوں پر اعتراضات ودرستگی کافیصلہ ہو گا، عام انتخابات کے لئے حتمی انتخابی فہرستوں کی طباعت 26جولائی سے 24 اگست تک ہو گی اور آئندہ انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں کا اجرا 25 اگست کو ہو گا۔الیکشن کمیشن نے ڈسپلیسینٹرز کی میعاد میں 19 سے 30 جون 2022 تک توسیع کر دی۔
ڈسپلے سینٹرز پر عوام کے معائنہ کیلئے غیرحتمی انتخابی فہرستیں شائع کی گئی ہیں یہ توسیع عوام کی سہولت کیپیش نظرکی گئی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سال سے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا کام شروع کر رکھا ہے ملک بھر میں 20159 ڈسپلے سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔عوام اپنے ووٹ کی تفصیلات 8300پر ایس ایم ایس کر کے حاصل کر سکتے ہیں،صوبہ پنجاب میں 12037، سندھ میں 3609، خیرپختونخوا میں 3040اور بلوچستان میں1473ڈسپلے سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔

