کراچی: احتساب عدالت نے محکمہ ثقافت وسیاحت میں کروڑوں روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 8 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔ کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ ثقافت وسیاحت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
ریفرنس کے مرکزی ملزم سابق ایم ڈی سندھ ٹورازم روشن قناصرو و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل جج کی مدت ملازمت ختم ہونے باعث سماعت لنک جج کے عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 8 جولائی تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق ریفرنس میں دس گواہان کے بیان قلمبند کئے گئے ہیں۔
سندھ میں کلچر کی ترویج کا کام ان کو سونپا گیا تھا لیکن کسی علاقے کام نہیں کیا۔ ملزمان نے قومی خزانے کو 4 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

