English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزارت داخلہ کی گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت ناموں کا انکشاف 

وزارت داخلہ کے نام سے منسوب گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزارت داخلہ نے غیر قانونی اجازت نامے بنانے والے جعلسازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو جعلسازوں کے خلاف کاروائی کیکئے ہدایات جاری کردیں۔ ہفتہ کو جاری ایک مراسلے کے مطابق جعلساز وزارت داخلہ کا نام استعمال کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے عوام کو جعلی اجازت جاری کررہے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جعلساز کالے شیشوں کے اجازت ناموں کے عوض عوام سے بھاری معاوضہ وصول کررہے ہیں۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ عوام سے دھوکہ دہی اور وزارت داخلہ کا نام جعلی اجازت ناموں کیلئے استعمال کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ کریک داؤن کا فیصلہ ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی شکایت پر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے