English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کو نا ہٹایا جاتا تو ہمارا حال سری لنکا جیسا ہوتا، راجہ فاروق حیدر

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے لیے سیکورٹی رسک بن چکا تھا اسے نا ہٹایا جاتا تو ہمارا حال سری لنکا جیسا ہوتا۔ مسلم لیگی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کےلئے سیکورٹی رسک بن چکا تھا اسے نا ہٹایا جاتا تو ہمارا حال سری لنکا جیسا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے منہ سے اس کا اصل منصوبہ بے ساختہ باہر نکل آیا جس میں 3 ٹکڑے کرنے اور فوج ایٹمی پروگرام ختم کرنے کی بات کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے عام آدمی سخت پریشان ہے لیکن اگر پٹرول کی قیمت نا بڑھتی تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔ انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی حکومت کو نا ختم کیا جاتا تو اس وقت یہ مہنگائی نا ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ 4 سالوں میں معاشی اقتصادی خارجی سطح پر عمران خان نے بارودی سرنگیں بچھانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حواری خود کہتے ہیں کہ وہ بارودی سرنگیں بچھا کر گئے، عمران خان کے نزدیک اس کی ذات ملک اور اس کے مفادات سے بڑی ہے، ملک کو اس حال تک پہنچانے کی ابتدا اس وقت ہوئی جب نوازشریف کو نااہل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت قوم و ملک کی آخری امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور ٹیم دن رات کام کررہی ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ قیادت موجودہ حالات سے بھی ملک کو باہر نکالے گی، اتحادی حکومت نے سیاست کو بالاے طاق رکھتے ہوئے ملک کے ساتھ کھڑا ہونے کا فیصلہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے