English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا کی مہنگائی سے اعدادوشمار کو ہم نے نیچے رکھا ہوا تھا، شہباز گل

القمر

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر اور دنیا میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی ہے،دنیا کی مہنگائی سے اعدادوشمار کو ہم نے نیچے رکھا ہوا تھا۔

 شہباز گل نے کہاکہ پاکستان کے اندر اور دنیا میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی ہے،کویڈ گیا ہے تو بتایا بھی ہے کہ یہ انٹرنیشنل مہنگائی ہے ،اب مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ مہنگائی تیس فیصد کو ہٹ کر چکی ہے،پورے پاکستان میں عوام سے درخواست کی ہے کہ مہنگائی کے خلاف نکلیں، ہم گاؤں کے لوگ ہیں،گاؤں میں کھوتا کیچڑ میں پھس جائے تو سب ملکر نکالتے ہیں،اب کھوتا کیچڑ میں پھنس گیا ہے جیسے نکالنا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی آسمانوں سے باتیں کررہی ہے، جس کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے، حکومت عوام کو سہولیات دینے کے بجائے اپنے لیے محفوظ راستہ بنارہی ہے، جس سے وہ فرار ہوسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے