ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکا مالی بحران، سابق کھلاڑی بھی لوگوں کی خدمت کے لیے پہنچ گئے

کولمبو:سری لنکا کے سابق کرکٹر روشن ماہنامہ پیٹرول کی قطار میں کھڑے لوگوں کی خدمت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔ سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سری لنکا کے سابق کرکٹر روشن ماہنامہ کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں پیٹرول کی قطار میں کھڑے لوگوں کی خدمت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

روشن ماہنامہ نے کولمبو میں پیٹرول کے لیے کئی گھنٹوں سے قطار میں کھڑے لوگوں کو تھکن اور پیاس سے بچانے کے لیے بن اور چائے پیش کی۔ روشن ماہنامہ کا اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج شام ہم نے کمیونٹی میل شیئر کی اور ٹیم کے ہمراہ پیٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑے لوگوں کا چائے اور بن پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا قطاریں روز بروز لمبی ہوتی جارہی ہیں اور قطاروں میں کھڑے لوگوں کو صحت سے متعلق بہت سے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں عوام سے اپیل کی کہ براہ کرم ایک دوسرے کا خیال رکھیں، مناسب مشروبات اور کھانا ساتھ لائیں اور اگر آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں تو قریب ترین شخص سے رابطہ کریں یا پھر 1990 پر کال کر کے مدد طلب کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں