نیویارک: امریکہ میں انسداد بھوک کے حامیوں کو خدشہ ہے کہ اسکولوں میں طلبہ کو مفت کھانے کی فراہمی کے لانگریس کے چائلڈ نیوٹریشن ویورزکے عنقریب ختم ہونے سے بچوں کے لیے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔اور بچے بھوکے رہنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
ایک رپورٹ کے مطابق مارچ 2020 میں شروع کیا گیا، فیڈرل فری اسکول میلز پروگرام 30 جون کو ختم ہو رہا ہے۔اس پروگرام کے تحت اسکولوں میں بچوں کو مفت کھانا اور دیگر غذائی امداد دی جاتی ہے۔ اسکولوں میں مفت کھانے کی یہ سہولت اگر مقررہ وقت کے مطابق ختم ہوتی ہے تو ماہرین کے مطابق ایک بحران پیدا ہوسکتا ہے کیونکہ ان بچوں کے خاندانوں کو پہلے ہی سپر مارکیٹوں، گیس اسٹیشنوں اور دیگر جگہوں پر بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ 50ہزار سے زیادہ اسکول نیوٹریشن ملازمین کی نمائندہ تجارتی تنظیم، اسکول نیوٹریشن ایسوسی ایشن کو اگلے سال سے اسکولوں میں بچوں کے بھوکے رہنے کے بارے میں بہت فکر لاحق ہے۔