ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدوں کو عام کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے گزشتہ چار سالوں میں آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدوں کو پبلک کرنے کا مطالبہ کر دیا جبکہ حکومتی ارکان اسمبلی نے بجٹ کو مناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مناسب بجٹ ہے جس پر عملدرآمد کر لیں تو کافی بہتری آسکتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی رانا قاسم نون کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پر ایک نازک دور سے گزر رہا ہے ہمیں چاہیے ہم اپنے سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر چارٹر آف اکانومی کی طرف چلے جائیں ، ہم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر یہاں پرآئے ہیں ہم ان کے سامنے جوابدہ ہیں۔

منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں شروع ہوا۔مالی سال 2022-23کے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رکن چوہدری ریاض الحق نے کہا کہ جن حالات میں یہ بجٹ پیش کیا گیا ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ان حالات میں یہ بجٹ مناسب ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ میں پچھلے 30،35 سالوں سے سن رہا ہوں کہ اگر مسائل سے نکلنا ہے توقومی حکومت کا وجود انتہائی ضروری ہے تو آج تو قومی حکومت ہے، آج تو چاروں صوبوں کی نمائندہ حکومت ہے، انہوں نے مطالبہ کیاا کہ آئی ایم ایف سے جو پچھلے 4 سالوں میں معاہدے ہوئے وہ پبلک کرنے چاہئیں ،وہ پبلک کئے جائیں لوگوں کو بتایا جائے کہ آپ کے ہاتھ پاﺅں باندھ کر کس طرح قرضے لئے گئے اور کس طرح لٹائے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں