ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ: ایک دن میں 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز جمع، نیا ریکارڈ بن گیا

کراچی: اوور سیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ایک دن میں 57 ملین ڈالر کی رقوم جمع کرادیں، جس کے بعد جمع شدہ رقوم کی مالیت 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےمطابق سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے ایک دن میں جمع کرائی گئی اب تک کی سب سے زیادہ رقوم ہیں،جمع شدہ رقم روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کسی ایک دن کا ریکارڈ ڈپازٹ ہے،ایک دن میں ہونے والے ریکارڈ ڈپازٹ کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع شدہ رقوم کی مالیت 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آج روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے تاریخی دن ہے-روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاؤنٹ میں 57 ملین ڈالر جمع ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں