ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 صوبوں نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے حربے استعمال کیے،الیکشن کمیشن

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید خان کا کہنا ہےکہ تمام صوبائی حکومتوں نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے حربے استعمال کیے تاہم الیکشن کمیشن اپنے مقصد پر ڈٹا رہا۔

منگل کوکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید خان نے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بلدیاتی انتخاب کرانے میں کامیاب رہے، اب 26 جون کو سندھ کے 14 اضلاع میں انتخابات ہوں گے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن  کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں الیکشن ہونے جارہے ہیں، حساس مقامات اور پولنگ اسٹیشن پر اضافی نفری تعینات کی جائےگی، کسی کو ضابطے کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، سکیورٹی کے اعتبار سے الیکشن کمیشن نے خصوصی ہدایات دی ہیں، انتخابات میں گن کلچر اور تشدد کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

عمرحمید خان کا کہنا تھا کہ ووٹرز کو اعتماد دینا ہےکہ وہ بغیر خوف کے ووٹ ڈالیں، تمام صوبائی حکومتوں نے انتخابات ملتوی کرنےکےلیے حربے استعمال کیے لیکن الیکشن کمیشن اپنے مقصد پر ڈٹا رہا۔ الیکشن میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی، این اے 240 ضمنی الیکشن کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے، سندھ کے 14 اضلاع میں کچھ اضلاع انتہائی حساس ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں