شمالی اور جنوبی وزیرستان میں چار نوجوانوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ خیبرپختونخوا کی کال پر پورے صوبے کی طرح صوابی میں بھی جماعت اسلامی یوتھ کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی صوابی میاں افتخار باچہ اور یوتھ کے ضلعی صدر عماد الدین کررہے تھے۔
مقررین نے کہا کہ آئے روز ٹارگٹ کلنگ اور بد امنی کے نتیجے میں پڑھے لکھے نوجوان قتل ہورہے ہیں۔ عوام کو سب کچھ معلوم ہے اب مزید یہ ڈرامہ نہیں چلے گا۔انہوں نے صوبائی قیادت سے مطالبہ کیا کہ اگر قاتل نہ پکڑے گئے تو وہ پشاور میں دھرنے کا اعلان کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوابی سمیت پورے صوبے میں امن کی انتہائی بد تر صورتحال ہے۔آئے روز لوگ قتل ہورہے ہیں.مظاہرین سے یوتھ کے جنرل سیکرٹری خلیل احمد اور سلمان کریم نے بھی خطاب کیا۔