ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی ممالک میں مہنگائی عروج پر، معیشت سست، حکومتیں پریشان

برلن : یورپی یونین میں شامل ممالک کی معاشی ترقی میں جون کے مہینے میں شدید گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

سروے کے نتائج کے مطابق بڑھتی ہوئی قیمتوں نے کورونا وبا کے بعد معمول پر آنے والی معیشت کو ایک بار پھر بڑے چیلنج سے دوچار کر دیا ہے۔ایس اینڈ پی گلوبل کے چیف بزنس اکانومسٹ کرس ولیمسن نے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیوں میں دیکھی جانے والی سست روی کی بڑی وجہ قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے۔

کرس ولیمسن کے مطابق یہ 2008ءکے عالمی معاشی بحران کے بعد سب سے زیادہ غیرمتوقع صورت حال ہے۔دوسری جانب جرمنی کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے گیس کی فراہمی میں کی جانے والی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں گیس ایمرجنسی پلان کا الرٹ لیول بڑھایا جا سکتا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جرمنی کے وزیر معیشت رابرٹ ہیبک نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ملک میں اس وقت گیس قلت کی شکار اشیا میں سے ایک ہے، روس نے جرمنی کو گیس کی فراہمی میں کمی کر دی ہے اور ایسی صورتحال میں ملک میں جاری گیس ایمرجنسی پلان الرٹ میں اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس 24 فروری کو روس کی جانب سے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز سے ہی یورپ کے ممالک کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے خدشات کا سامنا ہے۔

 امریکا اور یورپی ممالک کی اکثریت یوکرین کی حمایت کر رہے ہیں اور انہوں نے روس سے خام تیل اور گیس کی درآمدات پر جزوی پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ ان میں سے زیادہ تر ممالک کا گیس کے لیے مکمل انحصار روس پر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں