English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطینی خاتون صحافی کے قتل کی اسرائیلی فوج ذمہ دار قرار

القمر

نیویارک: اقوام متحدہ کے ادارے ہیومن رائٹس آفس نے فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے۔ جس میں اسرائیلی فوج کو ذمہ دار قراردیاگیاہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیرین ابو عاقلہ کی موت اسرائیلی فورسز کی گولی سے ہوئی۔اس حوالے سے رپورٹ میں اسرائیل کی جانب سے اس قتل کی تحقیقات نہ کروانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب 24 امریکی سینیٹرز نے صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر فلسطینی صحافی کے قتل کی تحقیقات کروانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے