ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیا کی خریداری سے متعلق کئی شرائط ختم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیا کی خریداری سے متعلق شرائط ختم کردی گئیں۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کے لیے استعمال ہونے والا ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم کردیا گیا ہے جبکہ خریداری کے لیے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے جس کے بعد اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی خریداری کے لیے اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ خریداری کے بعد کسٹمر کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہوگا۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے جب کہ اسٹورز پر چاول اور دالوں پر بھی سبسڈی دی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں