ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے، آصف زرداری

اسلام آ باد: سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی تاریخی کامیابی پر عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی عوام کے اعتماد کا عکاس ہے، الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں اور ان کی کامیابی کو یقینی بنانے والے جیالوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سابق صدر کا کہنا ہے کہ پارٹی عہدیداران و کارکنان کی محنت اور عزم کا یہ تسلسل ملک میں عوام کی فیصلہ کن فتح کی نوید ثابت ہوگی۔

آصف علی زرداری نے ہدایت دی کہ جیالو، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے بھی کمر کس لو، فتح آپ کی منتظر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے بلدیاتی مسائل حل اور اداروں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں