ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کولمبیا کی جیل میں خطرناک قیدیوں کے درمیان جھگڑا، 49 ہلاک

بگوٹا: براعظم جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں 49 قیدی ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے جنوب مغربی شہر تلووا ﺅ کی ایک خطرناک جیل میں ہنگامہ، تشدد اور جھگڑے کے دوران 49 قیدی ہلاک ہوگئے۔ق

جھگڑے کے دوران یدیوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں، راڈوں اور چاقووؤں کا آزادانہ استعمال کیا۔ کئی قیدیوں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے کی بھی کوشش کی۔مڈ بھیڑ میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تاہم کسی قیدی کو فرار ہونے نہ دیا گیا۔ حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے پیرا ملٹری فوج بھی بلوائی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں