ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہماری بات نہیں ماننی تو وزارتوں پر ” تھو ” بھی نہیں کرتے، ایم کیو ایم

اسلام آباد: ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ ہمیں حکومتی بینچوں سے اپوزیشن بینچوں کی جانب جانے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ اگر ہماری بات نہیں ماننی تو ہم ایسی وزارتوں پر” تھو ” بھی نہیں کرتے۔

بدھ کوقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن صابر قائم خانی کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ہمارے علاقوں کے منصوبوں کو کوئی ترجیح نہیں دی گئی۔ اگر ہماری بات نہیں ماننی تو ہم ایسی وزارتوں پر تھو بھی نہیں کرتے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن صلاح الدین کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم نے اس حکومت کے لیے بھاری سیاسی قیمت ادا کی ہے۔ ہمیں حکومتی بینچوں سے دوسری جانب جانے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آٹ کرنے کی دھمکی دی۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں