ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لوڈشیڈنگ، مہنگائی کے بعد گندم بحران آنے والا ہے، شیخ رشید

اسلام آ باد : سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عنقریب گندم کا بحران بھی آنے والا ہے، راناثنااللہ اور خرم دستگیر نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کا بیان کس حیثیت میں دےرہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ کراچی،سکھر،حیدرآباد کی قیادت پی پی کبھی بھی ایم کیو یم کو نہیں دے گی، چیف الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستیں دینے پر دیر نہیں کرنی چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ روس سے تیل اور افغانستان سے کوئلہ نہیں منگوایا جارہا، حکمران عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں جبکہ عنقریب گندم کا بحران بھی آنے والا ہے۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر لوڈشیڈنگ اور مہنگائی ختم نہ ہوئی تولوگ خودبخود سڑکوں پر ہوں گے، اوورسیز کے ووٹوں کے لیے سپریم کورٹ جاوں گا، فوری انتخابات کروالیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں