ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیو ایم کی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کو آخری مہلت

عدالت عالیہ سندھ نے کراچی کے مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم کی 3 درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دے دی۔

جسٹس محمد جنید غفار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو کراچی کے مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم کی 3 درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم کے وکیل شہاب امام ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ ضلع غربی میں ٹاؤنز کی تشکیل بھی غلط اور بدنیتی پر مبنی ہے۔

ایم کیو ایم کے وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ اورنگی ٹاؤن، مومن آباد اور بلدیہ میں حلقہ بندیاں انتہائی غلط ہیں۔ اپیلیٹ اتھارٹی نے بھی ہمارا مؤقف نہیں سنا، جو کہ یہ غیر منصفانہ عمل ہے۔ اگر حلقہ بندیاں درست نہ ہوئیں تو انتخابات منصفانہ نہیں ہوں گے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات شروع ہونے ہی والے ہیں،لہٰذا دوبارہ سماعت جلد کی جائے۔ ان علاقوں کی غلط حلقہ بندیوں سے ضلع غربی اور کیماڑی متاثر ہوں گے۔ اب تک الیکشن کمیشن نے جواب جمع نہیں کرایا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کے لیے 7 جولائی تک آخری مہلت دے دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں