English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی

القمر

اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لئے کے الیکٹرک کو بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ بنتا ہے۔ نیپرا نے اس سے قبل 9 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔

کے الیکٹرک حکام کے مطابق کے الیکٹرک نے تین سو اسی ارب روپے وصول کرنے ہیں۔ چئیرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک کو سستی بجلی لینے کے لئے نیپرا کی ضرورت ہوتو ہم حاضر ہیں۔ ہم سستی بجلی کے لئے وفاقی اورصوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے