English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

این اے 240: ضمنی الیکشن میں بد امنی، مصطفی کمال الیکشن کمیشن میں طلب

القمر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 240کے ضمنی الیکشن سے متعلق پولیس تفتیش اور انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقے این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں بیلٹ پیپرز چوری سے متعلق سماعت متعلقہ پولیس افسر نے کمیشن کو بتایا کہ بیلٹ پیپرز چھیننے والے 5 افراد کی نشاندہی کی گئی جن میں سے 4 کو گرفتار کیا گیا۔

 ایس ایس پی نے بتایا کہ پانچویں بندے کا تعلق پی ایس پی سے ہے اس کو چھپایا گیا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ باقی 4 افراد کا تعلق کس جماعت سے ہے؟ جس پر پولیس افسر نے بتایا کہ ان کا تعلق بھی پی ایس پی سے ہے۔

الیکشن کمیشن نے پولیس تفتیش اور انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر مصطفی کمال کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا، کمیشن نے استفسار کیا کہ بتایا جائے پی ایس پی کیخلاف کیا کارروائی کی جا سکتی ہے ؟ بعد ازاں کیس کی سماعت 7 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے