ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم سے حناربانی کھر کی ملاقات، علاقائی سفارتکاری پر بریفنگ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھرکے درمیان ملاقات میں علاقائی سفارتکاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ حنا ربانی کھر نے وزیراعظم کو کو دولت مشترکہ سربراہان حکومت کے روانڈا میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

 وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے پیر کو اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں وزیرمملکت نے وزیرِ اعظم کو دولت مشترکہ سربراہان حکومت کے کیگالی روانڈا میں حال ہی میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

پاکستان کے خارجہ امور خاص کر ریجنل ڈپلومیسی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں