لاہور:تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے، اپنی سینکڑوں ارب روپے کی کرپشن بچانے کے لئے امپورٹڈ حکومت نے نیب کو عملا ختم کر دیا ہے۔
شہباز گل نے کہاکہ ریاست کے باقی ستونوں سمیت میڈیا اس پر بات کرنے کی بجائے ادھر ادھر کے نان ایشوز پر مکالمہ کر رہے ہیں، کیا یہ ملک سب کا نہیں ہے؟ کیا کرپشن کے خلاف جہاد صرف عمران خان کی ذمہ داری ہے؟
انہوں نے مزید کہاکہ حکومت نے مہنگائی کرکے عوام کا جینا محال کردیا ہے، طویل گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے کاروباری طبقہ پریشان ہے، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
