ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کے آفیشل اکاؤنٹ سے جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے، شہباز گل

لاہور:تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت  پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے، اپنی سینکڑوں ارب روپے کی کرپشن بچانے کے لئے امپورٹڈ حکومت نے نیب کو عملا ختم کر دیا ہے۔

شہباز گل نے کہاکہ ریاست کے باقی ستونوں سمیت میڈیا اس پر بات کرنے کی بجائے ادھر ادھر کے نان ایشوز پر مکالمہ کر رہے ہیں، کیا یہ ملک سب کا نہیں ہے؟ کیا کرپشن کے خلاف جہاد صرف عمران خان کی ذمہ داری ہے؟

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت نے مہنگائی کرکے عوام کا جینا محال کردیا ہے، طویل گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے کاروباری طبقہ پریشان ہے، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں