ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ق لیگ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اختیارات کی منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلج کردیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ق نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اختیارات کی منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے اختیارات رولز کے تحت ڈپٹی اسپیکر کو منتقل کیے تھے، اسپیکر نے اپنے اختیارات واپس لیے جسے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی اسپیکر سے اختیارات کی واپسی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمان کے اختیارات میں مداخلت کی لیکن آئین کے تحت پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت نہیں کی جا سکتی، تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہنے کے پابند ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے اختیارات رولز کے تحت ڈپٹی اسپیکر کو منتقل کیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں